ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چوہدری سرور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں اور علاقائی حالات کا سوجھ بوجھ رکھنے والی قیادت کے ہاتھوں میں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر بلدیہ بورے والا غلام مصطفےٰ بھٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں خطہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جو فیصلے کئے ہیں اس کو پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے گورنر پنجاب نے غلام مصطفےٰ بھٹی سے علاقہ کی سیاسی صورتحال کے علاوہ تعمیر و ترقی کے نئے منصوبہ جات کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔