بااثر ملزمان کا قریبی عزیز پولیس انسپکٹر ہے وہ خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اقبال ملنگ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی گاﺅں 193 ای بی کے رہائشی محمد اقبال ملنگ مدعی مقدمہ نے کہا ہے کہ اس کے مقدمہ میں ملوث بااثر ملزمان کا قریبی عزیز ضلع وہاڑی میں پولیس انسپکٹر ہے وہ اور انکا بھائی اسے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اسے ان سے اپنی جان کا خطرہ ہے اقبال ملنگ نے ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اقبال ملنگ نے بتایا ہے کہ اس نے ان واقعات کے بارے میں آئی جی پنجاب پولیس کو بھی تحریری درخواست ارسال کر دی ہے کہ ان کے محکمہ میں ملازم پولیس اسے دھمکیاں دے رہا ہے پولیس اس کو تحفظ فراہم کرے۔