معروف کاروباری شخصیت رانا غلام مرتضیٰ کے والد الحاج رانا محمد طفیل انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت رانا غلام مرتضیٰ،پولٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر حاجی غلام مصطفےٰ،حاجی رانا محمد یٰسین آف(عارف والا) کے والد الحاج رانا محمد طفیل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،مرحوم کی عمر 90برس کے قریب تھی وہ انتہائی ملنسار اور درویش منش بزرگ تھے،مرحوم کی نمازجنازہ بلدیہ عارف والا کے سبزہ زار میں ادا کی گئی نمازجناہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم،سابق ایم این اے عارف والا رانا محمد زاہد خان،سابق صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر محمد فرح جاوید،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق چیئرمین بلدیہ عارف والا رانا محمد طارق خان،چیئرمین بلدیہ عارف والا سید محمد ہادی شاہ،بورے والا بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک فرقان یوسف کھوکھر،جنرل سیکرٹری چوہدری خرم ریاض،کونسلر بلدیہ بورے والا میاں عبدالمتین،چیئرمین یونین کونسلز حاجی محمد وارث آرائیں،پیر مطیب چشتی کے علاوہ بورے والا اور عارفوالا کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم حاجی محمد طفیل کی روح کے ایصال ثواب کے لیے آج بروز منگل 12مارچ صبح ساڑھے 9بجے ان کی رہائش گاہ وہاب کالونی عارف والا میں قل خوانی ہو گی۔