بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف سیاسی و سماجی راہنما سابق ممبر ضلع کونسل وہاڑی ڈاکٹر علی احمد چوہدری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر 253(ای بی) طفیل آباد میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری قربان علی چوہان،تحریک انصاف کے راہنما و سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان،سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ،چیئرمین یونین کونسل چوہدری ارشاد احمد چوہان،ایس پی خانیوال غلام مصطفےٰ پہوڑ،ایس پی گلگشت ملتان شاہد نیاز گجر سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں اور عزیزو اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔