سابق ایم این اے نذیر احمد جٹ کی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی قیادت میں ایک وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر چوہدری سالک حسین،صوبائی وزیر عمار یاسر،ضلعی صدر آئی ایل ایف چوہدری مختار احمد جٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ضلع وہاڑی کے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔