تین مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تین مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پہلے حادثے میں ناظم علی سکنہ 189ای بی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر شیخ فاضل روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک بریکر پر ٹریکٹر ٹرالی کو جمپ لگنے سے ٹریکٹر سے نیچے گر گیا اور اسی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق ہو گیا،دوسرے حادثے میں تنویر احمد سکنہ 577ای بی اپنے عزیز اشفاق کے ہمراہ مو ٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ تیز رفتار مسافر ویگن نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں گر گئے اور شدید شدید زخمی ہو گئے،تیسرے حادثے میں محمد واحد سکنہ 437ای بی ملتان روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد واحد اور مو ٹرسائیکل سوار محمد ندیم سکنہ 485ای بی شدید زخمی ہو گیا تینوں حادثات میں زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا۔