عاشق آرائیں کا ایکشن،اراضی ریکارڈ سنٹر سے ملحقہ کوڑا کرکٹ کی صفائی شروع
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلدیہ بورے والا کی تجاوزات اور گندگی کے خلاف مہم جاری،چونگی نمبر5 مین گیٹ سے ملحقہ تجاوزات کے خلاف آپریشن،اراضی ریکارڈ سنٹر سے ملحقہ کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیروں کی صفائی بھی شروع،ایک کھوکھے کا قبضہ بدستور جاری،تفصیلات کے مطابق بورے والا کو کلین اینڈ گرین بنانے کے حوالے سے سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے پودوں کی تقسیم اور ملتان روڈ پر کوڑا کرکٹ کیلئے ”پک اٹ ڈرم“ لگانے کی مہم کے ساتھ ہی چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے بھی شہر سے تجاوزات اور گندگی کے خاتمہ کیلئے وارڈ وائز مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر اس مہم کا آغاز کر دیا ہے جسکے تحت بند سیوریج لائنیں کھولنے،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا صفایا اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سنٹر اور محکمہ خوراک کے گوداموں کی دیوار سے ملحقہ کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیروں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ان مقامات پر کوڑے کے ڈپو ختم کر کے گراسی پلاٹ بنا کر وہاں سرسبز و شاداب مہم کے ذریعے سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اس دوران بلدیہ کے عملہ انکروچنٹ نے چونگی نمبر5 خوبصورت مین گیٹ کے ساتھ عرصہ دراز سے پھل فروشوں ریڑھی بانوں اور کھوکہ دکان داروں کی جانب سے کئے گئے قبضہ کو آپریشن کر کے ختم کروا دیا گیا لیکن ایک بااثر قبضہ مافیا کے کھوکھے کو جوکہ گیٹ کے ساتھ بدستورقائم ہے اسے ختم نہ کروانے پر شہریوں نے بلاامتیاز آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔