راشد لطیف اور منور سپورٹس کراچی کی ٹیموں کے مابین مقابلہ،راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی نے میچ جیت لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی بورے والا اور منور سپورٹس کراچی کے درمیان قائد اعظم سپورٹس اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس کو راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی نے 54رنز سے جیت لیا،تفصیلات کے مطابق راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوور میں 240رنز بنائے جس میں مرزا بلال نے 55،عمران 40جس میں عرفان علی کے 45رنز شامل تھے اس کے جواب میں منور سپورٹس کراچی کی ٹیم 170رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی راشد کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے شاہ زیب نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ زوہیب اصغر اور عمران مانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں بہترین کارکردگی پر زوہیب اصغر مین آف دی میچ قرار پائے میچ کے مہمان خصوصی آصف رفیق تھے اس موقع پر استاد سلیم انجم تجوانہ کے علاوہ دیگر بھی تھے میچ کو ایمپائر محمد ارشد بھٹی نے سپروائز کیا۔