بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاری اڈا پر سات ملزمان کی فائرنگ اور خنجر کے وار سے دو نوجوان شدید زخمی،ملزمان موقع سے فرار،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی عزیز آباد کے رہائشی زین ملک اور محمد ذیشان اپنی موٹرسائیکل پر لاری اڈا سے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ لاری اڈا پر چوہان ٹریول کے سامنے اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح سات افراد نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور خنجر کے وار سے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زین کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی زخمیوں کے مطابق حملہ آوروں میں ارباز چوہان،نقیب جٹ،نعیم ببلو،مجاہد اور انکے دیگر ساتھی شامل تھے جن کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا اور انکے خلاف ذیشان نے مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔