ڈاکٹر شیر زمان نے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کر لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جنوبی پنجاب کے نوجوان راہنما ڈاکٹر احمد شیر زمان نے علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کا فائنل ائیر کا امتحان نمایاں پوزیشن کے ساتھ پاس کر لیا،ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر امریکہ،انڈیا اور انگلینڈ میں حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری سطح پر ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں ڈاکٹر شیر زمان حساس ادارے کے آفیسر طاہر نوید ڈوگر کے بیٹے ہیں ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی کامیابی پر ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،صدر بار فرقان یوسف،سابق ایم پی اے ملک نوشیر احمد خاں لنگڑیال،پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر خالد نثار ڈوگر،تحصیل صدر طارق محمود باجوہ،عامر نوید ڈوگر(انگلینڈ)،سیاسی راہنما تیمور سکندر ڈوگر،چیئرمین پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید اور عمر شاہجہان ڈوگر نے مبارک باد دی ہے۔