شہر بھر میں سیورج بند ہونے سے گٹر ابل پڑے،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر بھر کی طرح یعقوب آباد میں بھی سیورج بند ہونے سے گٹر ابل پڑے،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق شہر کی طرح نواحی آبادی یعقوب آباد گلی نمبر6 میں گذشتہ روز کئی روز سے سیوریج بند ہونے گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں لوگوں گھروں سے نکلنا محال ہو گیا گندے پانی کی بو اور تعفن سے اہل علاقہ سانس لینا محال ہو گیا اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔