بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پچاس سالہ شخص نے خود کو آگ لگا کر نہر میں چھلانگ لگا دی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے متاثرہ شخص کو ہسپتال پہنچا دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملتان روڈ پر واقع پی آئی لنک کے کنارے نواحی گاﺅں ایل 71/12 کے رہائشی پچاس سالہ شخص شمش دین نے خود کو آگ لگا کر نہر میں چھلانگ لگا دی جس کی اطلاع وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ سے متاثرہ شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا خود کو آگ لگانے والے شخص شمش دین کا کہنا ہے کہ اس پر کسی نے عمل کیا ہوا ہے اسی وجہ سے خود کو آگ لگا لیتا ہوں ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم کا 45فیصد کے قریب حصہ جل گیا ہے۔

About Author


How can I help you? :)

18:55
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔