ہمیں اپنی زندگی میں قرآن پاک کی تعلیمات کو اپنانا چاہیئے۔سلطان فیاض الحسن قادی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سجادہ نشین حضرت سلطان باہو سرکار صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے امت مسلمہ کی زندگانی بسر کرنے کیلئے اپنے پیارے نبیﷺ پر قرآن مجید کو نازل فرمایا کہ اے محبوب کیا ہم نے آپکے سینے کو کھول کے نہیں رکھ دیا اللہ پاک کی یہ کیسی نورانی کتاب ہے کہ جس میں بول ہونٹ نبی پاکﷺ کے حرکت کرتے ہیں لیکن ان ہونٹوں کے در پردہ بولتا خود خدا ہی ہے یہ کیسا حسین امتیاز ہے ہمیں اپنی زندگانی میں قرآن پاک کی تعلیمات کو اپنانا چاہیے ہم اپنی نسلوں کے بچوں کو ڈاکٹر،انجینئر اور وکلاء ضرور بنائیں اس کے ساتھ ساتھ انکو نمازی قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والا بھی ضرور بنائیں یہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم صبح کو اپنے بچوں کو نماز کیلئے بیدار نہیں کرتے یہ آپ یقین کریں خود کشی کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار روم میں بورے والا بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صدر بار ملک فرقان یوسف اور جنرل سیکرٹری بار چوہدری خرم ریاض نے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فیاض الحسن قادری کی بورے والا بار میں آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔