بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ پر اڈا ظہیر نگر کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر اڈا ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نمبری9495(ایل ای ایس) نے موٹر سائیکل نمبری3827(وی آر ایم) کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار عبدالرزاق سکنہ پکھی موڑ موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔