پولیس تھانہ گگومنڈی فراڈ اور جعل سازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔محمد اقبال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس تھانہ گگومنڈی فراڈ اور جعل سازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 193ای بی کے رہائشی محمد اقبال ملنگ مدعی مقدمہ نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ 187ای بی کے محمد امین،لیاقت علی،محبوب احمد اور محمد ارشد نے جعلی شناختی کارڈ،جعلی مختار نامہ،شناختی کارڈ پر تصاویر انتقال وتملیک وغیرہ کروالیا جس کا مقدمات تھانہ گگومنڈی پولیس نے زیر دفعہ 420،471 اور 468 ت پ درج کر لیا لیکن پولیس بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی محمد اقبال(ملنگ) نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے مقدمہ درج کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ تھانہ کو ہدایت کی جائے۔