بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جعلی چیک کیس کے مقدمہ میں ملوث سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار،تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی انور گجر نے مدعی مقدمہ کو 26لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جو مقررہ تاریخ کو ڈس آنر ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو تفتیش میں گنہگار کر دیا جس پر ملزم کی عبوری ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خارج کر دی تھی تو ملزم نے ہائیکورٹ سے دوبارہ عبوری ضمانت کروا لی گذشتہ روز اے ایس آئی تھانہ سٹی محمد اقبال نے ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم انور گجر کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی فراڈ کا مقدمہ درج ہے اس میں بھی ملزم کی ضمانت خارج ہو چکی ہے۔