بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنما ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے گذشتہ روز بھارتی دراندازی پر جس طرح پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیا ہے خدا ہمارے جوانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے،پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس ہمارافخر ہے،ہمیں جنگ نہیں امن چاہیے لیکن اگر بھارتی سرکاری مودی باز نہیں آئے تو ہم تیار ہیں،پاکستان آرمی اب بھی امن کا پیغام دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاک آرمی پاکستان کی اصل طاقت ہے،کسی بھی صورتحال میں ہماری فوج پاکستان کی حفاظت کرنے کے لیے مکمل تیار ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں زبردستی اس میں دھکیلا جا رہاہے،پاکستان ہمیشہ سے ایک پر امن ملک رہاہے اور رہے گا،ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی یہ آخری جنگ ہو گی ہماری میزائل پاور آسام تک ہے بھارت کا انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔