بھارت او آئی سی کا رکن نہیں،اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں جاﺅں گا۔شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت او آئی سی کا رکن نہیں ہے،آج او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کو اجلاس میں بلانے پر پاکستان سے مشاورت نہیں کی گئی اس لئے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں جاﺅں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خارجہ شاہد محمود قریشی نے کہا کہ اگر بھارت کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دینے کی کوشش کی گئی تو پاکستان مخالفت کرے گا انہوں نے اجلاس میں سشما سوراج کو دعوت دینے پر تحفظات کا اظہار کیا اور فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی۔