ہمیشہ حلقہ کے لوگوں کی خدمت اور انکے مفاد کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔چوہدری فقیر،چوہدری نذیر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اور مذہبی امور کے ممبر مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حلقہ اور اس کے لوگوں کی خدمت اور انکے مفاد کی سیاست کو ترجیح دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے،نائب صدر چاچا محمد اسلم،حافظ رضوان عابد،چوہدری عبدالمجید،چوہدری نوید احمد،اسلم جمال،محمد شاہد،فیاض قاسم اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دورہ حکومت میں انہوں نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے علاج کیلئے فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔