مقامی سیاستدانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بورے والا ایکسپریس وے سے محروم ہو گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مقامی سیاسی چپقلش اور سیاستدانوں کی بے حسی،بورے والا ایکسپریس وے سے محروم ہو گیا،ملتان سے وی چوک وہاڑی تک ایکسپریس وے کی منظوری،وی چوک وہاڑی سے اڈہ رسول پور تک دہلی ملتان روڈ ایکسپریس وے کیلئے نظر انداز،صرف مرمت کیلئے رقم مختص،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے منظوری دیدی،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے ذرائع کے مطابق بورے والا کے سیاستدانوں کی باہمی چپقلش،عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے وہاڑی سے اڈہ رسول پور تک 63 کلو میٹر ایکسپریس وے کے منصوبہ سے نکال کر صرف مرمت کیلئے ایک ارب 93 کروڑ روپے کا تخمینہ لگا دیا گیا ہے جبکہ وہاڑی سے (ن)لیگ کی ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی کوشش سے وی چوک وہاڑی سے چوک میتلہ تک 63 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے کیلئے 26 ارب روپے کے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں بورے والا کے سیاستدانوں اور ارباب اختیار کی اس عدم دلچسپی کی وجہ سے ایکسپریس وے سے محروم ہونے پر مقامی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے وعدوں کے مطابق اڈا رسول پور سے وہاڑی تک ایکسپریس وے میں شامل کیا جائے۔