ہندوستان کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ عقل اور حکمت استعمال کرے۔عمران خان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کل والے واقعے کے بعد پاکستانی قوم کو اعتماد میں لینا ضروری تھا،پلوامہ واقعے کے بعد ہندوستان کو تحقیقات کی پیش کش کی کہ اگر پلوامہ واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث ہے تو تحقیقات کے لیے تیار ہیں پاکستان نہیں چاہتا تھا کہ اس کی زمین کسی دہشت گرد کارروائی کے لیے استعمال ہوتا ہم خدشات تھے کہ بھارت کارروائی کرے گا،کل صبح جو بھارت نے ایکشن لیا اس پر اس لئے کارروائی نہیں کی کیوں کہ پوری طرح پاکستان کے نقصان سے آگاہ نہیں ہوئے تھے بھارت نے جج اور جیوری بن کر خود ایکشن لیا پاکستان صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ ہندوستان میں جا کر کارروائی کر سکتے ہیں آج صبح پاک فضائیہ نے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا اور پائلٹ حراست میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے بہت ضروری ہے کہ یہاں عقل اور حکمت استعمال کرے جتنی بھی دنیا میں جنگیں ہوئی ہیں اس میں غلطیاں ہوئیں اگر جنگ یہاں سے شروع ہوتی ہے تو کوئی نہیں جانتا ہے کہ یہ کہاں تک جاتی ہے کیوں کہ یہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگی۔