بھارت پاکستان کے ردعمل کیلئے تیار رہے۔میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ زمینی،فضائی اور سمندری حدود میں تمام سیف گارڈز مکمل ہیں،بھارت اگر کوئی حملہ کرتا تو یقیناً انہیں اسی طرح کا بھرپور جواب دیا جاتا،بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی ہمیشہ شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے اور اس بار بھی بھارت کا مقصد فوجی نہیں شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کہا تھا کہ سوچیں گے نہیں مگر جواب دیں گے اب بھارت پاکستان کے ردعمل کیلئے تیار رہے بھارت کو اس حرکت کا جواب دیا جائے گا اور وہ بالکل مختلف ہو گا جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے اور بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔