پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی۔عمران خان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی،احتساب کے آڑے کسی کو نہیں آنے دیں گے اور احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،قوم کا پیشہ چوری کر کے بیرون ممالک ذاتی خزانے بھرنے کی روش سے نہ صرف ملک سنگین مالی صورتحال سے دوچار ہوا ہے بلکہ قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے ایسے جلد رعقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔