سعودی ولی عہد کی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کو مدعو نہ کرنا حکومت کی کم ظرفی ہے۔شیریں رحمان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر سابق صدر اور اپویشن لیڈر و اکارن کو دعوت نہ دینے پر پیپلز پارٹی برہم،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی آمد پر اپوزیشن لیڈر تک کو مدعو نہ کیا جانا حکومت کی کم ظرفی ہے،اپوزیشن جماعتوں نے سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کیا مگر حکومت نے معزز مہمان سے ملاقات کیلئے آصف زرداری،بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو بھی مدعو نہیں کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کئے جانے سے مثبت پیغام جاتا حکومت نے تو اپوزیشن کو وفاق کا حصہ ہی نہیں سمجھا اپوزیشن راہنماﺅں کو نہ بلانا حکومت کی کم ظرفی ہے۔