عمران خان کی لیڈر شپ میں پاکستان بہت ترقی کرے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان
اسلام آباد(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ولی عہد بننے کے بعد پہلا دورہ پاکستان کا کیا،پاکستان سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہے پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے،عمران خان کی لیڈر شپ میں پاکستان بہت ترقی کرے گا،ہم ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں،ہم پاکستان کی ترقی کا حصہ ہوں گے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے،پاکستان میں 20ارب کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے اور سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا،جو کچھ ہو سکے میں کروں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاﺅس میں عمران خان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا سعودی عرب کی امداد پر شکر گزار ہوں دونوں ممالک تعلقات کو نئی بلدیوں پر لے جانا چاہتے ہیں بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی میرے دل کے بہت قریب ہیں حاجیوں کیلئے آسانی پیدا کریں۔