سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بڑا اعلان،پاکستانی قدیوں کی فوری رہانی کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 21سو قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گذشتہ روز وزیر اعظم ہاﺅس میں عشائیے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد میں ولی عہد کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے جو بھی ممکن ہوا وہ کریں گے۔