ایجوکیشن بیسک اور پیف کے سکولوں کی سرکاری کتابوں کی دوکانوں پر سرعام فروخت جاری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایجوکیشن بیسک اور پیف کے سکولوں کی سرکاری کتابوں کی دوکانوں پر سرعام فروخت جاری،متعلقہ اداروں کی چشم پوشی،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں کالج روڑ اور عارف بازار میں واقع کتابوں کی دوکانوں پر ایجوکیشن بیسک اور پیف کے طلباء کو حکومت کی طرف سے مفت ملنے والی کتابوں کی سرعام فروخت کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے یہ کتابیں طلباء کو مفت فراہم کی تھی جبکہ دوکاندار کتابیں مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں اس حوالے سے متعلقہ محکمے جان بوجھ کر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں حکومت پنجاب طلباء کو یہ کتابیں مفت فراہم کرتی ہے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں موجود کرپٹ مافیا چند پیسوں کیلئے ان کتابوں کو بازار میں فروخت کر دیتا ہے اس حوالے سے طلباء اور والدین کا کہنا ہے متعلقہ حکومتی ادارے ایسے دوکانداروں اور اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔