تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی حدود میں شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ معمول بن گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی حدود میں شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ معمول بن گئی،منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے بند نہ ہو سکے،منشیات فروشی اور جوئے کے اڈوں پر نوجوان نسل تباہ ہونے لگی،سٹریٹ کرائم پر بھی قابو نہ پایا جا سکا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر خصوصاََ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی حدود میں جرائم پیشہ افراد بے لگام ہو گئے پولیس قانون شکنوں کے آگے ڈھیر ہو گئی،شادی بیاہ کی تقریبات میں رات گئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی نے شہریوں کا سکون برباد کر دیا ہے جبکہ جگہ جگہ منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں پولیس شہر میں سٹریٹ کرائم روکنے میں بھی بری طرح ناکام ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن ان تمام جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئے اس صورتحال پر سول سوسائٹی،سیاسی وسماجی،مذہبی و کاروباری تنظیموں نے ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔