اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ کر دیا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے الزام لگایا کہ پنجاب میں واٹس اپ کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے سانحے کی رپورٹ 72گھنٹوں بعد بھی سامنے نہیں آ سکی۔