وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب عبدالعلیم خان کو نیب نے گرفتار کر لیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سنیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے گرفتاری کے بعد احتساب عدالت لاہور میں قانون کے مطابق ان کو کل ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجوا دیا۔