موٹروے کے قریب سے ملنے والی لیڈی کانسٹیبل کی لاش کی شناخت ہو گئی۔پولیس ذرائع
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی،مقتولہ کی شناخت نیلم قادر کے نام سے ہوئی ہے،مقتولہ بطور کانسٹیبل پولیس لائن لاہور میں ڈیوٹی کرتی تھی،مقتولہ بورے والا شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی،مقتولہ اپنے خاوند سلیم کے ساتھ مری سے کار پر واپس آرہی تھی کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب خاوند سے جھگڑا ہو گیا،ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا،ملزم کلیم لیاقت بھی پولیس کانسٹیبل اور تھانہ فیکٹری ایریا میں تعینات ہے،فائرنگ کے وقت مقتولہ کے دو بچے بھی کار میں موجود تھے جنہیں ملزم ساتھ لیکر فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع