بورے بار میں جنگ جیو گروپ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے بار میں جنگ جیو گروپ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ،جنگ گروپ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ملک سے غداری پر مبنی بیان شائع کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی ہے،جنگ گروپ نے ہمیشہ ملکی سالمیت کے خلاف کام کیا ہے،صدر بار جاوید شاہین،تفصیلات کے مطابق بورے والا بار کا ہنگامی اجلاس بار روم میں منعقد ہوا جسکی صدارت جاوید شاہین نے کی اجلاس میں متفقہ طور پر جنگ اخبار اور جیو کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر کے ملکی سالمیت اور غداری پر مبنی بیان کو شائع اور نشر کرنے کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ایک پٹیشن برائے انداراج مقدمہ غداری درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔