بلدیہ بورے والا نے شہر کے مختلف بازاروں میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلدیہ بورے والا نے شہر کے مختلف بازاروں میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،وہاڑی بازار،جوئیہ روڈ اور مچھلی بازار میں آپریشن کے دوران تجاوزات مافیا کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا،بھاری جرمانوں کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں کی ہدایت پر چیئرمین انٹی انکروچمنٹ کمیٹی بلدیہ میاں خالد حسین کی زیر قیادت چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی نگرانی میں بلدیہ کے عملہ انکروچمنٹ نے مقامی پولیس کی مدد سے بھاری مشینری کے ہمراہ وہاڑی بازار،مچھلی بازار اور جوئیہ روڈ پر تجاوزات مافیا کو دی گی مہلت ختم ہونے کے بعد گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا آپریشن کے دوران تمام بازاروں میں دوکانوں کے آگے قائم تجاوزات مسمار کرکے متعین کردہ حدود سے باہر رکھا گیا تمام سامان قبضہ میں لے لیا۔