وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان شائع کرنے پر”جنگ“ کے خلاف بورے والا بار سراپا احتجاج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان شائع کرنے پر”جنگ“ کے خلاف بورے والا بار سراپا احتجاج،جنگ اور جیو انتظامیہ کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر محمد جاوید شاہین نے گذشتہ روز ”روزنامہ“جنگ کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حوالہ سے شائع ہونے والے بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اخبار اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اس نفرت آمیز بیان کی اشاعت کے بعد ملک سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں کوئی بھی محب وطن پاکستانی کسی اشاعتی ادارے کی اس غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتا بورے والا بار اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور کل مورخہ یکم اگست کو جنگ اور جیو کی انتظامیہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کے لئے عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اس خبر پر از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔