سانحہ ساہیوال کے شہداء کی قل خوانی انکے آبائی گاؤں 293ای بی میں ادا کی گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے محمد خلیل اس کی اہلیہ نبیلہ اور بیٹی اریبہ کی قل خوانی آج بورے والا میں ان کے آبائی گاﺅں چک 293ای بی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اس موقع پر محمد خلیل کے تایا مولوی محمد حنیف اس کے بیٹے محمد رضوان جس کی شادی میں شرکت کے لیے بدقسمت خاندان بورے والا آ رہا تھا انکی قل خوانی میں عزیز و اقارب اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی دریں اثناء(اے ایم جی)گروپ کے شیخ مون،شانو بھٹی،سلمان بھٹی،ذیشان بھٹی،ساجد بھٹی،اسد خان کے علاوہ کارکنوں نے سانحہ ساہیوال کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور سی ٹی ڈی کے ذمہ داران اہلکاروں کو قرار وقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔