ظلم کرنے والے انجام کو پہنچیں گے اللہ کسی معصوم کا خون رائیگاں نہیں جانے دیتا۔چوہدری سرور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گذشتہ روز صوبائی وزیر ملک محمد اختر،بورے والا سے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی کے ہمراہ سانحہ ساہیوال کے شہداء کے گھر گئے اور شہید خلیل احمد کے والد چوہدری بشیر احمد اور بھائی جمیل احمد سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر چوہدری محمد سرور اور دیگر راہنماﺅں نے شہید کے والد اور بھائیوں کو یقین دلایا کہ حکومت اس بڑے سانحہ پر انکے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،اس موقع پر چوہدری عمران ارشاد آرائیں ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد اقبال آرائیں نمبردار،چیئرمیںن یوسی پیر مطیب چشتی،ظہیر عابد اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری ارشاد آرائیں نے کہا کہ انشاءاللہ ظلم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اللہ تعالی کسی معصوم کا خون رائیگاں نہیں جانے دیتا اللہ تعالی سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔