سانحہ ساہیوال کے واقعہ سے لگتا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔حافظ ابو سفیان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا ہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں دن دیہاڑے بے گناہ شہریوں کا انکے معصوم بچوں کے سامنے قتل عام پورے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،سی ٹی ڈی کی اس شرمناک حرکت نے پنجاب پولیس کی عزت کو خاک میں ملا دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے لگتا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ ہم کسی جنگل میں زندگی بسر کر رہے ہیں حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا کہ اس درد ناک اور وحشت ناک ظلم نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے آج ہر آنکھ اشکبار ہے بےگناہ شہریوں کو سرعام قتل کرنے والے ان درندوں کو اسی مقام پر پھانسی دی جائے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کہ اس ظلم پر ازخود نوٹس لیکر مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے۔