وکلاء کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گی۔ملک فرقان یوسف
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب تنظیم اور جنرل کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس بار روم میں زیر صدارت ملک فرقان یوسف کھوکھر ایڈووکیٹ صدر بار منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری خرم ریاض،جوائنٹ سیکرٹری وقاص شریف بھٹی،اراکین مجلس عاملہ حاجی محمد رحمان کھوکھر،چوہدری اکرم ندیم،نصر اقبال چیمہ،ابرار حسین مہار اور شہباز الرحمن بھٹہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں بار کے سالانہ الیکشن کے انتخابی نتائج میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور بار کے دیگر امور زیر غور آئے صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر نے اپنی شاندار کامیابی پر اپنے حامیوں اور دیگر سرگرم وکلاء کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء بار کے نومنتخب صدر ملک فرقان یوسف کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خرم ریاض نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں بورے والا بار کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔