انٹی کرپشن نے شہباز شریف منی بائی پاس منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن پر تحقیقات شروع کر دیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ انٹی کرپشن نے شہباز شریف منی بائی پاس منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کر دیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی،انٹی کرپشن کو منصوبے کا ریکارڈ دینے کے لیے محکمہ ہائی وے کے تاخیری حربے،ریکارڈ نہ ملنے پر مقدمہ درج کر کے اعلی سطحی تحقیقات کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دور میں پنجاب حکومت کی گرانٹ سے 45کروڑ سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شہباز شریف منی بائی پاس میں ٹھیکیدار اور محکمہ پراونشل ہائی کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن کی خبروں پر محکمہ انٹی کرپشن حرکت میں آ گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن عدنان آصف بھٹہ نے نوٹس لیتے ہوئے اس منصوبے پر سابق اسسٹنٹ کمشنر کی انکوائری رپورٹ اور دیگر تمام تر ثبوتوں کی روشنی میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو مفصل رپورٹ ارسال کی جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو اس میگا کرپشن سکینڈل کی چھان بین کے لیے تحقیقاتی آفیسر مقرر کر دیا لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود محکمہ پراونشل ہائی اپنی مبینہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے اس منصوبے کی متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس پر محکمہ انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اب ذمہ دارافسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ریکارڈ قبضہ میں لینے کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔