تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،نوجوان اعجاز احمد عرف منا ڈوگر جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھیتوں میں کھڑے درخت سے ٹکرا گئی،حادثہ میں مقامی نوجوان زمیندار اعجاز احمد ڈوگر عرف منا جاں بحق اس کے دو ساتھی معمولی زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 104ای بی کا رہائشی نوجوان اعجاز احمد ڈوگر گذشتہ شب گاﺅں سے باہر بنائے گئے اپنے زرعی فارم سے اپنی کار میں سوار ہو کر واپس آ رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث اس کی کار ایک نہری کھال سے ٹکرا کر درخت سے جا ٹکرائی حادثہ میں اعجاز احمد ڈوگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ سوار دو ساتھی محمد زاہد اور مجاہد حسین جٹ شدید زخمی ہو گئے مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر 104ای بی میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔