دھند کے باعث نجی کالج کی بس سمیت تین گاڑیوں کی ٹکر،15 طالبات زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے قریب شدید دھند کے باعث ایک مقامی کالج کی بس سمیت تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ میں ادارے کی پانچ طالبات زخمی ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق آج صبح آٹھ بجے سپریئر کالج بورے والا کی بس جو کہ طلباء اور طالبات کو لاتی ہے سامنے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی جبکہ پیچھے سے آنے والی ایک کاربھی ان سے جا ٹکرائی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی گاڑیاں اور تھانہ شیخ فاضل پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا گیا جنہیں چیک اپ اور طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔