سی ای او ایجوکیشن وہاڑی شوکت علی طاہر کا تبادلہ،غلام مصطفی برجیس نئے سی ای او تعینات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب بھر کے (14)اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعلیم کے تبادلے،سی ای او ایجوکیشن وہاڑی شوکت علی طاہر کا بھی تبادلہ،غلام مصطفی برجیس نئے سی ای او تعینات،تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب کے (14)مختلف اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے جس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر کو لاہور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جار کئے گئے جبکہ ان کی جگہ گورنمنٹ ہائی سکول گوگراں لودھراں کے پرنسپل غلام مصطفی برجیس کو سی ای او ایجوکیشن وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ تبدیل ہونے والے سی ای او شوکت علی طاہر گذشتہ دور حکومت میں چار سال تک محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور دو ماہ قبل اسی ضلع وہاڑی میں دوبارہ بطور سی ای او ایجوکیشن تعینات ہوئے تھے۔