شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے انتظامیہ بہت جلد عملی اقدامات اٹھائے گی۔عرفان علی کاٹھیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بورے والا میں صفائی کے حوالہ سے میونسپل انتظامیہ سول سوسائٹی سے ملکر شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بہت جلد عملی اقدامات اٹھائے گی،سول سوسائٹی کی جانب سے پک اٹ کے نام سے صفائی مہم قابل ستائش ہے جس سے شہریوں میں صفائی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنے میں بھرپور مدد ملے گی،رضاکارانہ طور پر شہر کے مسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیموں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے بورے والا کی سول سوسائٹی نے ہمیشہ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے ملکر مثبت کردار ادا کیا ہے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ شہر کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے گی اس مقصد کے لیے بہت جلد انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ایک میٹنگ طے کی جائے گی تاکہ اس اخلاقی و قومی ذمہ داری کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فارق اعوان،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،صدر پریس کلب اصغر علی جاوید کا مریڈ،ظہیر اسلم مرزا اور چوہدری عاصم احسان گھمن بھی موجود تھے ملک فاروق اعوان نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا کو گریڈ 19میں ترقی پانے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔