بار کے انتخابات میں وکلاء برادری کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ارشاد آرائیں،محمود اختر گھمن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن نے کہا ہے کہ بورے والا کے انتخابات میں وکلاء برادری کا فیصلہ قابل تحسین ہے،ملک فرقان یوسف کی کامیابی سے بار کی تعمیر و ترقی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا،وکلاء نے برادری ازم اور ذاتی تعلقات کی بجائے ادارے کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھ کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے نومنتخب عہدیداران نہ صرف بار اور بینچ کے باہمی تعلقات کو مضبوط کریں گے بلکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اسکے علاوہ بورے والا کےعام شہریوں کے مسائل اور انکی مشکلات کے ازالہ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر کو انکی کامیابی پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ینگ لائزز فورم کے عہدیداران مہر افتخار احمد،شفیق الزمان گھمن،چوہدری ذولفقار احمد،چوہدری عمران ارشاد،پیر بختیا ر عالم چشتی اور دیگر حامی وکلاء بھی موجود تھے۔