چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار ایک خاتون جاں بحق،خاتون اور بچی سمیت دو افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 431 ای بی کا رہائشی غلام مرتضیٰ اپنی رشتہ دار خواتین زینب بی بی سکنہ 69-12/L،شازیہ بی بی اور کمسن بچی فضہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر کی جانب آ رہے تھے کہ گاﺅں سے کچھ فاصلے پر پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نمبری وی آر جی 92 نے بے قابو ہو کر انہیں کچل ڈالا جس سے چاروں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1222 کی ٹیم نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا کہاں شازیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا تیز رفتار گاڑی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ کسی پولیس آفیسر کی ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ صدر بھی موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کر دی۔