سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کے بڑے بھائی سردار محمد جٹ انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم این اے بورے والا چوہدری نذیر احمد جٹ کے بڑے بھائی اور پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی بورے والا اصغر علی جٹ کے والد چوہدری سردار محمد جٹ طویل علالت کے بعد آج صبح انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں چک 239 ای بی نزد اڈہ کوارٹر گگومنڈی میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،رانا زاہد حسین،چوہدری طاہر اقبال،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری یوسف کسیلیہ،چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی،سابق ارکان اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری قربان علی چوہان،چوہدری محمود اختر گھمن،چوہدری فیاض وڑائچ،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان وڑائچ اور دیگر سیاسی سماجی شہری حلقوں اور علاقہ بھر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج 14جنوری کو صبح 11بجے انکی رہائش گاہ واقع 239 ای بی میں ادا کی جائے گی۔