ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کئی روز سے ادویات کی شدید قلت،وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں کئی روز سے ادویات کی شدید قلت،نئی ادویات کی خریداری میں تاخیر سے غریب،مستحق اور عام آدمی مفت ادویات کی سہولت سے محروم ہو گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا جہاں روزانہ 500سے زائد مریض علاج،معالجے کے لیے آتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے گذشتہ سال کی فراہم کردہ ادویات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں اور مریضوں کو اس صورتحال میں مفت ادویات کی بجائے بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنا پڑ رہی ہیں شہری سرکاری سطح پر ملنے والی اس طبی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں اکثر غریب اور مستحق افراد بازار سے مہنگی ادویات خریدنے کی سبکت نہیں رکھتے اور وہ موت کے قریب پہنچ چکے ہیں مقامی سول سوسائٹی نیٹ ورک،انجمن تاجران،پاکستان کسان اتحاد اور دیگر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ادویات کی اس قلت کا فوری نوٹس لینے اور ادویات کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔