ہر طرح کے کردار کر چکا ہوں لیکن نفسیاتی کردار کرنے کی خواہش ہے ۔ اکشے کمار
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں کامیڈی،رومانس اور ایکشن کے ساتھ فلموں میں سماجی مسائل کو اٹھانا چاہتا ہوں لہٰذا اسی لیے فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد ایک اور سماجی مسئلہ سے جڑی فلم ’’پیڈمین‘‘ کر رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ہر طرح کے کردار کر چکا ہوں لیکن نفسیاتی کردار کرنے کی خواہش ہے کیوں کہ وہ بھی ایک سماجی مسئلہ ہے واضح رہے کہ اکشے کمار 27 سالہ فلمی کیرئیر میں ہر طرح کے کرداروں میں نظر آئے ہیں جس میں رومانوی،ایکشن اور کامیڈی شامل ہیں انہوں نے ہر کردار کو بخوبی نبھایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا جب کہ اس کے علاوہ خطروں کے کھلاڑی نے حقیقی زندگی پر بننے والی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔