بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

دبئی(ویب نیوز)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع سے علم ہوا ہے کہ فارنزک رپورٹ میں ماہرین نے سری دیوی کی موت کی وجہ مشکوک قرار نہیں دی بلکہ قرار دیا گیا ہے کہ انکا اچانک انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ نے خلیج ٹائمز کے لیے کام کرنے والے ایک فری لانسر صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی شخص ہسپتال میں انتقال کر جائے تو اس کی موت کی وجہ کا علم ہوتا ہے لیکن اگر کوئی شخص اچانک ہسپتال کی حدود سے باہر انتقال کر جائے تو بیشک اس کی وجہ موت طبعی ہو لیکن پولیس کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے تا کہ قانونی کارروائی کے بعد تحقیقات کی جا سکیں طریقہ کار کے مطابق جسد خاکی کو سب سے پہلے ال قوسیس میں مردہ خانے میں رکھا جاتا ہے فارنزک کے بعد میت کو پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے آٹوپسی رپورٹ کے بعد موت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے کلیئرنس ملتی ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے