ہالی ووڈ باکس آفس پر رواں ہفتے کون سی فلم راج کریگی ؟
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ باکس آفس پر رواں ہفتے کون سی فلم راج کریگی اس حوالے سےاندازے لگنا شروع ہو گئے ہیں،فلمی ناقدین کہتے ہیں کہ ہدایتکار کرسٹوفر نولان کی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی فلم ڈن کرک ویک اینڈ پر پھر بازی مار لے گی،ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں ٹام ہار ڈی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اس ہفتے مزید دو کروڑ تیراسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر سکتی ہے معروف اداکارہ چارلیز تھیرون کی ایکشن تھرل فلم ایٹامک بلونڈ بھی ریلیز کے پہلے ہفتے دو کروڑ ڈالر کی کمائی کر سکے گی تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈونچر کامیڈی فلم دی ایموجی بھی بچوں اور بڑوں کا دل جیت سکتی ہے ہنستی،مسکراتی،پیلی اشکال،فیس بک،واٹس ایپ اور میسجز سے نکل کر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے آرہی ہیں فلمی پنڈتوں نے دی ایموجی کا دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر تک کمائی کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔